QR CodeQR Code

یقین دلاتا ہوں کہ تمام اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے، عمران خان

14 Aug 2018 02:17

عشائیے سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹ خریدنے کا کلچر تبدیل ہونا چاہیے، ہم ووٹ خریدنے کے کلچر کے سامنے رکاوٹ بنیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے لیکن ہم انتخابی حلقے کھولنے کے لئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں گے جبکہ خود ایوان میں جاکر اراکین کے سوالات کے جوابات دوں گا۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزارت عظمٰی کے امیدوار عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کو مضبوط کرے گی کیوںکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ہم اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے، میں خود ایوان میں جاکر اپنی دستیابی دوں گا اور اراکین کے سوالات کے جوابات دوں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹ خریدنے کا کلچر تبدیل ہونا چاہیئے، ہم ووٹ خریدنے کے کلچر کے سامنے رکاوٹ بنیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے لیکن ہم انتخابی حلقے کھولنے کے لئے تیار ہیں۔ نامزد وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سازی میں تعاون پر اتحادیوں کا شکر گزار ہوں ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 744465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744465/یقین-دلاتا-ہوں-کہ-تمام-اہم-ملکی-فیصلے-پارلیمنٹ-میں-کریں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org