QR CodeQR Code

سی ایم ایچ مظفرآباد کے ملازمین کی پاکستان زندہ باد ریلی

14 Aug 2018 08:13

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ بریگیڈیئر حسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ باقی رہنے کیلئے بنا ہے، اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ سی ایم ایچ کے ملازمین نے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جس نے پورے شہر کا چکر لگایا، شرکائے ریلی نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر سبز ہلالی پرچم لگا رکھے تھے۔ ریلی کے آغاز سے پہلے یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔ بریگیڈیئر حسن اقبال، ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل عابد حسین، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان منظور بٹ و دیگر نے کیک کاٹا۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ بریگیڈیئر حسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ باقی رہنے کیلئے بنا ہے، اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 744474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744474/سی-ایم-ایچ-مظفرآباد-کے-ملازمین-کی-پاکستان-زندہ-باد-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org