QR CodeQR Code

کشمیری عوام بھارت سے نفرت کرتے ہیں، شاہ غلام قادر

15 Aug 2018 09:44

اپنے ایک بیان میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں ریاست کے عوام بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں تاکہ اقوام عالم کو باور کرایا جا سکے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں ریاست کے عوام بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں تاکہ اقوام عالم کو باور کرایا جا سکے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، کشمیری عوام بھارتی حکمرانوں کی انسان دشمن پالیسیوں سے نفرت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جاندار موقف اپنانے کی ضرورت ہے، جب تک بھارتی افواج کا قبضہ ختم نہیں ہو جاتا مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 744694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744694/کشمیری-عوام-بھارت-سے-نفرت-کرتے-ہیں-شاہ-غلام-قادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org