QR CodeQR Code

ٹاؤن میں دیر کے رہائشی نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا

15 Aug 2018 15:17

ٹاؤن پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز اس کی اہلیہ مسماۃ خدیجہ علاج کے لئے ٹاؤن میں واقع نجی ہسپتال آئی تھی جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں دیر کے رہائشی نے علاج کے لئے آنے والی شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا۔ عبداللہ ولد میر زمان سکنہ دیر حال پشاور نے رپورٹ درج کراتے ہوئے ٹاؤن پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز اس کی اہلیہ مسماۃ خدیجہ علاج کے لئے ٹاؤن میں واقع نجی ہسپتال آئی تھی جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئی۔ معلومات کرنے پر اسے پتہ چلا کہ اس کی اہلیہ کو دیر کے رہائشی عادل نے بہلا پھسلا کر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 744771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744771/ٹاو-ن-میں-دیر-کے-رہائشی-نے-شادی-شدہ-خاتون-کو-اغواء-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org