QR CodeQR Code

آصف علی زرداری کی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

16 Aug 2018 23:25

اپنے پیغام میں پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ سندھ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ان کی قیادت میں ترقی یافتہ سندھ ہوگا۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ کے عوام کی بے مثال خدمت کی جائے اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ سندھ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ان کی قیادت میں ترقی یافتہ سندھ ہوگا۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ کے عوام کی بے مثال خدمت کی جائے اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، ساتھ ہی ساتھ تعلیم، صحت اور امن کیلئے کام کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 744967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744967/آصف-علی-زرداری-کی-سید-مراد-شاہ-کو-وزیراعلی-سندھ-منتخب-ہونے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org