QR CodeQR Code

وزيراعلٰی خيبر پختونخوا کا وزیراعلٰی ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان

17 Aug 2018 10:14

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں محمود خان نے کہا کہ صوبے میں جلد عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی، عمران خان نے مجھ پہ اعتماد کیا ہے، عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی وزیراعلٰی ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بولے کہ صوبے میں جلد عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے رہائش کیلئے نجی عمارت کے بندوبست کی ہدایت کر دی، ساتھ ہی عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہنے کی یقین دہانی کرا دی۔ نومنتخب وزیراعلٰی نے کہا کہ جلد عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔ اپنے اصلی ٹویٹر اکاونٹ کے بارے میں بھی عوام کو آگاہ کر دیا، کہا کہ عمران خان نے مجھ پہ اعتماد کیا ہے، عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔


خبر کا کوڈ: 745025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745025/وزيراعل-ی-خيبر-پختونخوا-کا-وزیراعل-ی-ہاؤس-میں-نہ-رہنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org