0
Friday 17 Aug 2018 10:14

وزيراعلٰی خيبر پختونخوا کا وزیراعلٰی ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان

وزيراعلٰی خيبر پختونخوا کا وزیراعلٰی ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی وزیراعلٰی ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بولے کہ صوبے میں جلد عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے رہائش کیلئے نجی عمارت کے بندوبست کی ہدایت کر دی، ساتھ ہی عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہنے کی یقین دہانی کرا دی۔ نومنتخب وزیراعلٰی نے کہا کہ جلد عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔ اپنے اصلی ٹویٹر اکاونٹ کے بارے میں بھی عوام کو آگاہ کر دیا، کہا کہ عمران خان نے مجھ پہ اعتماد کیا ہے، عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
خبر کا کوڈ : 745025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش