QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی سے لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا جوتا چوری ہو گیا

17 Aug 2018 17:06

مولانا الیاس چنیوٹی نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آئے تو ان کا جوتا غائب تھا جس پر انہوں نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سے جوتا مانگ کر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں کیفے ٹیریا میں نماز کیلئے بنائی گئی مخصوص جگہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی کا جوتا چوری ہو گیا۔ مولانا الیاس چنیوٹی نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آئے تو ان کا جوتا غائب تھا، جس پر انہوں نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سے جوتا مانگ کر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ ایوان میں پہنچ کر مولانا الیاس چنیوٹی نے اسپیکر پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پر طنز کیا کہ "اسپیکر صاحب، تبدیلی آ گئی ہے، میرا جوتا چوری ہو گیا ہے"، جس پر ایوان  میں موجود ارکان نے زوردار قہقہہ لگایا۔


خبر کا کوڈ: 745067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745067/پنجاب-اسمبلی-سے-لیگی-ایم-پی-اے-الیاس-چنیوٹی-کا-جوتا-چوری-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org