QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی، صرف نوٹس جاری ہوا ہے، تحریک انصاف

17 Aug 2018 21:09

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے مطابق عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی، انہیں ابھی صرف نوٹس جاری کیا گیا ہے، عمران شاہ سے پہلے یہ تو پوچھنے دیں کہ اس نے تھپڑ کیوں مارا؟، پارٹی کی جانب سے عمران شاہ کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا، ان کا معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے عمران شاہ کی رکنیت معطل کرنے کی تردید سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے مطابق عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی، انہیں ابھی صرف نوٹس جاری کیا گیا ہے، عمران شاہ سے پہلے یہ تو پوچھنے دیں کہ اس نے تھپڑ کیوں مارا؟۔ علی زیدی کے مطابق پارٹی کی جانب سے عمران شاہ کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا، ان کا معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 745099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745099/پی-ٹی-آئی-نے-عمران-شاہ-کی-رکنیت-معطل-نہیں-صرف-نوٹس-جاری-ہوا-ہے-تحریک-انصاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org