QR CodeQR Code

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

18 Aug 2018 20:25

گذشتہ روز پاراچنار میں 2 اور پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ ان علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 43 ملی میٹر، پتن میں 31، سید و شریف میں 27، دیر میں 20، کاکول میں 16، چراٹ میں 11، بالوکٹ میں 7، پاراچنار میں 2 اور پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ ان علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 745259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745259/آئندہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-خیبرپختونخوا-میں-مزید-بارشوں-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org