0
Saturday 18 Aug 2018 20:25

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 43 ملی میٹر، پتن میں 31، سید و شریف میں 27، دیر میں 20، کاکول میں 16، چراٹ میں 11، بالوکٹ میں 7، پاراچنار میں 2 اور پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ ان علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 745259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش