QR CodeQR Code

یوم آزادی افغانستان، طورخم بارڈر پر حکام کے درمیان تحائف کا تبادلہ

19 Aug 2018 17:28

ایف سی حکام کیطرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت کرنل عمیر نے افغان حکام کو مٹھائیوں کا تحفہ پیش کیا، جبکہ افغان وفد کی طرف سے کیپٹن ہدایت اللہ نے ایف سی حکام کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس تقریب کے دوران افغان عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی یوم آزادی کی خوشی میں طورخم سرحد پر دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام کی ملاقات ہوئی اور ایک دوسرے کو تحائف کا تبادلہ کیا۔ ایف سی حکام کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت کرنل عمیر نے افغان حکام کو مٹھائیوں کا تحفہ پیش کیا، جبکہ افغان وفد کی طرف سے کیپٹن ہدایت اللہ نے ایف سی حکام کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران افغان عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 745410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745410/یوم-ا-زادی-افغانستان-طورخم-بارڈر-پر-حکام-کے-درمیان-تحائف-کا-تبادلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org