0
Sunday 19 Aug 2018 17:28

یوم آزادی افغانستان، طورخم بارڈر پر حکام کے درمیان تحائف کا تبادلہ

یوم آزادی افغانستان، طورخم بارڈر پر حکام کے درمیان تحائف کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی یوم آزادی کی خوشی میں طورخم سرحد پر دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام کی ملاقات ہوئی اور ایک دوسرے کو تحائف کا تبادلہ کیا۔ ایف سی حکام کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت کرنل عمیر نے افغان حکام کو مٹھائیوں کا تحفہ پیش کیا، جبکہ افغان وفد کی طرف سے کیپٹن ہدایت اللہ نے ایف سی حکام کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران افغان عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 745410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش