QR CodeQR Code

کبھی نہیں سوچا تھا کہ والد صدر مملکت بن جائیں گے، صاحبزادہ عارف علوی

19 Aug 2018 18:03

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نامزد صدر پاکستان عارف علوی نے وعدہ کیا کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر شروع ہو گیا، پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے نے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ والد صدر مملکت بن جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی کے اہلخانہ ان کی بطور صدر مملکت نامزدگی پر خوش ہیں۔ عارف علوی کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد نے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کے لئے صدر کے عہدے کا کبھی نہیں سوچا تھا۔ عارف علوی کو پی ٹی آئی نے گذشتہ روز صدر مملکت کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو  بطور صدارتی امیدوار سامنے لایا گیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نامزد صدر پاکستان عارف علوی نے وعدہ کیا کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر شروع ہو گیا، پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں۔ انہوں نے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بطور صدر پاکستان امیدوار بننے کی حمایت کی اور کہاکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 745416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745416/کبھی-نہیں-سوچا-تھا-کہ-والد-صدر-مملکت-بن-جائیں-گے-صاحبزادہ-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org