QR CodeQR Code

نواب جسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، راجہ فاروق

20 Aug 2018 07:29

مرحوم کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ نواب جسی خان کی تحریک آزادی میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے مزار تک پختہ سڑک اور دیگر تمام سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے سدھن قبیلہ کے جد امجد نواب جسی خان مرحوم کی یادگار کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر مولانا سعید یوسف، عبدالخالق وصی، سردار اعجاز افضل اور دیگر سیاسی شخصیات کے علاوہ افسر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نواب جسی خان کی تحریک آزادی میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے مزار تک پختہ سڑک اور دیگر تمام سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے، اجتماع میں گستاخانہ خاکوں، مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور کشمیریوں کی نسل کشی کے حوالے سے قراردادیں منظور کی گئیں۔ بعدازاں وزیراعظم نے جسہ پیر میں چنار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔


خبر کا کوڈ: 745486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745486/نواب-جسی-کی-خدمات-کو-ہمیشہ-یاد-رکھا-جائے-گا-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org