QR CodeQR Code

سندھ میں ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول ہونگے، وزیراعلٰی سندھ

20 Aug 2018 17:17

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2008ء سے 2018ء تک سندھ میں بہت بہتری آئی، سندھ کو جائز حق دینے پر عمران خان کا ساتھ دیں گے، عمران خان کا قوم سے خطاب مشرف جیسا تھا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میں وزیراعلٰی ہاؤس میں رہوں یا نہ رہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، ہمارا فرض ہے ووٹ دینے والوں کی خدمت کریں، ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2008ء سے 2018ء تک سندھ میں بہت بہتری آئی، سندھ کو جائز حق دینے پر عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے خطاب مشرف جیسا تھا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں رہوں یا نہ رہوں۔


خبر کا کوڈ: 745601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745601/سندھ-میں-ایسی-کارکردگی-دکھائیں-گے-کہ-اگلے-وزیراعظم-بلاول-ہونگے-وزیراعل-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org