QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی آئی اے پشاور کا آڈٹ شروع

21 Aug 2018 13:34

پی ایس ایم سیکشن کے 5 افسروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، پی ایس ایم سیکشن، ایچ آر سیکشن اور میڈیکل سیکشن سمیت 12 سے زائد شعبوں کے آڈٹ شروع ہوگئے ہیں۔ پشاور کے بعد سوات، ایبٹ آباد، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی آڈٹ کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی آئی اے پشاور کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایم سیکشن کے 5 افسروں کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ، پی ایس ایم سیکشن، ایچ آر سیکشن اور میڈیکل سیکشن سمیت 12 سے زائد شعبوں کے آڈٹ شروع ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آڈٹ کیلئے خصوصی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے، زیادہ تر پی ایس ایم سیکشن کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت ملک بھر میں پی آئی اے کے دفاتر کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ پشاور کے بعد سوات، ایبٹ آباد، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی آڈٹ کیا جائے گا۔ آڈٹ کے سلسلے میں اب تک کے تمام ریکارڈ اور اخراجات وغیرہ کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ اندرونی آڈٹ کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 745727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745727/سپریم-کورٹ-کے-احکامات-کی-روشنی-میں-پی-آئی-اے-پشاور-کا-آڈٹ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org