QR CodeQR Code

پاک فوج میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے، کراچی، ملتان، راولپنڈی کے کور کمانڈر تبدیل

24 Aug 2018 14:16

آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ موجودہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا، وہ اس سے پہلے چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا، اس سے پہلے وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ موجودہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا، وہ اس سے پہلے چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا، لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی سی اینڈ آئی ٹی کے عہدے پر تعینات تھے۔


خبر کا کوڈ: 745978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745978/پاک-فوج-میں-اعل-ی-سطح-کے-تقرر-تبادلے-کراچی-ملتان-راولپنڈی-کور-کمانڈر-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org