QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کو اہداف دینے کی تیاریاں

25 Aug 2018 11:46

صوبائی حکومت نے تیزی کے ساتھ وعدوں کی تکمیل اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے تمام صوبائی وزراء کو روڈ میپ دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کابینہ تشکیل کیبعد پہلے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ تمام وزراء کو اس سلسلہ میں اپنی تجاویز دینے کی ہدایت بھی کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کے بعد تمام وزراء کو ان کے محکموں کے حوالہ سے اہداف حوالہ کرے گی۔ اس سلسلہ میں وزیراعلٰی نے تیاریوں کی ہدایات کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تیزی کے ساتھ وعدوں کی تکمیل اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے تمام صوبائی وزراء کو روڈ میپ دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کابینہ تشکیل کے بعد پہلے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کی پالیسی کے تحت ہی صوبائی وزراء کو اہداف حوالہ کر کے جلد سے جلد حصول کی ہدایت کی جائے گی۔ اس ضمن میں وزیراعلٰی متحرک کردار ادا کریں گے۔ تمام وزراء کو اس سلسلہ میں اپنی تجاویز دینے کی ہدایت بھی کی جائے گی، تاکہ ٹیم ورک کی صورت میں عمران خان کے ویژن کے مطابق اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 746078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746078/خیبر-پختونخوا-کی-صوبائی-کابینہ-کو-اہداف-دینے-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org