QR CodeQR Code

عمران خان کی حکومت بننے کے بعد پاک افغان سرحد میں افغانی علاقے میں امریکہ کا پہلا ڈرون حملہ 

25 Aug 2018 21:01

امریکہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں ملنے والی اطلاعات پر طالبان اور داعش عسکریت پسندوں کے خلاف حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ میں امریکی فورسز نے داعش کے کم از کم 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد پاک افغان سرحد کے قریب امریکہ کی جانب سے پہلے ڈرون حملہ میں داعش کے کم از کم پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقہ نارانگ اور منگوئی میں کارروائی کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں ملنے والی اطلاعات پر طالبان اور داعش عسکریت پسندوں کے خلاف حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ میں امریکی فورسز نے داعش کے کم از کم 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 746177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746177/عمران-خان-کی-حکومت-بننے-کے-بعد-پاک-افغان-سرحد-میں-افغانی-علاقے-امریکہ-کا-پہلا-ڈرون-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org