0
Saturday 25 Aug 2018 21:01

عمران خان کی حکومت بننے کے بعد پاک افغان سرحد میں افغانی علاقے میں امریکہ کا پہلا ڈرون حملہ 

عمران خان کی حکومت بننے کے بعد پاک افغان سرحد میں افغانی علاقے میں امریکہ کا پہلا ڈرون حملہ 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد پاک افغان سرحد کے قریب امریکہ کی جانب سے پہلے ڈرون حملہ میں داعش کے کم از کم پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقہ نارانگ اور منگوئی میں کارروائی کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں ملنے والی اطلاعات پر طالبان اور داعش عسکریت پسندوں کے خلاف حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ میں امریکی فورسز نے داعش کے کم از کم 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 746177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش