QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

27 Aug 2018 18:08

آرمی چیف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد دی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے آج پیر کو ملاقات کی۔ آرمی چیف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد دی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان وزیراعظم میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف اور عمران خان نے مستقل امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ جنرل باجوہ اور عمران خان نے ملک اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 


خبر کا کوڈ: 746528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746528/وزیراعظم-عمران-خان-سے-ا-رمی-چیف-کی-ملاقات-امن-کوششیں-جاری-رکھنے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org