QR CodeQR Code

چیف جسٹس کی نیب تحقیقات خفیہ رکھنے کی ہدایات جاری

27 Aug 2018 22:17

چیئرمین نیب جاوید اقبال اور پراسیکیوٹرجنرل نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کے خلاف تحقیقات ریفرنس دائر ہونے تک پبلک نہ کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو تحقیقات پبلک نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نیب اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور پراسیکیوٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کے خلاف تحقیقات ریفرنس دائر ہونے تک پبلک نہ کی جائیں، اس وقت تک تحقیقات کو خفیہ رکھیں، تاکہ بعد میں کسی کیلئے شرمندگی کاباعث نہ بنے۔


خبر کا کوڈ: 746558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746558/چیف-جسٹس-کی-نیب-تحقیقات-خفیہ-رکھنے-ہدایات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org