QR CodeQR Code

بی اے پی صدارتی انتخابات میں عارف علوی کو ووٹ دیگی، زبیدہ جلال

28 Aug 2018 08:31

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ ماضی کے دس سالوں میں صوبہ انتہائی مشکل اور نامساعد حالات سے گزرا ہے، ہم اس مشکل اور پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کیونکہ عوام نے نئے اور مستحکم بلوچستان کیلئے 25 جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنماء و وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ مستحکم اور نئے بلوچستان کے لئے وزیراعظم شپ کے لئے عمران خان اور صدارت کے لئے ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دینگے۔ صوبے میں امن و امان، بجلی کی لوڈشیڈنگ، پینے کے لئے صاف پانی کی کمی اور بے روزگاری کا اگر ہم خاتمہ کرسکیں تو ہم سمجھیں گے کہ ہم اپنے وژن میں کامیاب ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ ماضی کے دس سالوں میں صوبہ انتہائی مشکل اور نامساعد حالات سے گزرا ہے، ہم اس مشکل اور پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، کیونکہ عوام نے نئے اور مستحکم بلوچستان کے لئے 25 جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیا، اب ہمیں صوبے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے محنت کرنی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 746591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746591/بی-اے-پی-صدارتی-انتخابات-میں-عارف-علوی-کو-ووٹ-دیگی-زبیدہ-جلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org