QR CodeQR Code

تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں ہو رہی، شوکت یوسفزئی

29 Aug 2018 17:17

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ شاہ محمد وزیر ہمارے سنیئر ساتھی ہیں، ان سے بات کرینگے، ضمنی الیکشن ہونیکے بعد باقی کابینہ پوری ہوگی، پشاور کے حلقے پی کے 78 پر اگر ساری جماعتیں آپس میں مل جائیں تب بھی جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپنگ نہیں ہو رہی ہے۔ شاہ محمد وزیر ہمارے سنیئر ساتھی ہیں، ان سے بات کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ضمنی الیکشن ہونے کے بعد باقی کابینہ پوری ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی کے 78 پر اگر ساری جماعتیں آپس میں مل جائیں تب بھی جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔  یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہارون بلور شہید کی بیوہ ثمر بلور کو پی کے 78 پر امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ثمر بلور کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 746936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/746936/تحریک-انصاف-میں-کوئی-گروپنگ-نہیں-ہو-رہی-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org