QR CodeQR Code

محرم الحرام کی آمد، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع حساس ترین قرار

31 Aug 2018 10:39

پشاور، کوہاٹ ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو حساس ترین جبکہ 9 اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا ہے۔ محرم الحرام میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر حساس اور حساس ترین قرار دیئے جانیوالے اضلاع میں پاک فوج، فرنٹیئر کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور اور پولیس کے دستوں کی تعیناتی کر دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے باعث خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع پشاور، کوہاٹ ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو حساس ترین جبکہ 9 اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا ہے۔ محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حساس اور حساس ترین قرار دیئے جانے والے اضلاع میں پاک فوج، فرنٹیئر کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور اور پولیس کے دستوں کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یکم محرم الحرام سے 11 محرم الحرام تک ان اضلاع میں سکیورٹی مزید سخت کر دی جائے گی اور کسی بھی ناخوشگوار صوتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور، کوہاٹ ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو حساس ترین اضلاع قرار دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 747186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747186/محرم-الحرام-کی-آمد-خیبر-پختونخوا-کے-5-اضلاع-حساس-ترین-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org