QR CodeQR Code

پشاور، تاجر سے رقم کا مطالبہ کرنیوالا بھتہ خور گرفتار

2 Sep 2018 19:30

نامعلوم افراد نے ہریانہ بالا کے تاجر مہر سید سے فون کے ذریعے طالبان کیلئے چندہ طلب کیا اور انکار کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے مقامی تاجر سے تحریک طالبان کے نام بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، نامعلوم افراد نے ہریانہ بالا کے تاجر مہر سید سے فون کے ذریعے طالبان کیلئے چندہ طلب کیا اور انکار کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، گزشتہ روز انہوں نے سائنسی خطوط کے ذریعے ملزم کو ٹریس کرکے شیر عالم ساکن ہاشم کلے باجوڑ حال خراسان کیمپ پشاور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 747660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747660/پشاور-تاجر-سے-رقم-کا-مطالبہ-کرنیوالا-بھتہ-خور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org