QR CodeQR Code

شانگلہ میں دوبارہ انتخاب کا نوٹیفیکشن جاری

3 Sep 2018 16:16

الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 23 کا ضمنی الیکشن 10 ستمبر کو ہو رہا ہے۔ انتخاب کے دوران حلقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر فوج 8 سے 11 ستمبر تک تعینات رہیگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے شانگلہ میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوگا، اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 23 کا ضمنی الیکشن 10 ستمبر کو ہو رہا ہے۔ انتخاب کے دوران حلقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر فوج 8 سے 11 ستمبر تک تعینات رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فوجی افسروں کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 7 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 23 شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی یوسف زئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 747826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/747826/شانگلہ-میں-دوبارہ-انتخاب-کا-نوٹیفیکشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org