QR CodeQR Code

جو لوگ حلف لینے کو تیار نہیں تھے، آج الیکشن لڑ رہے ہیں، شاہ فرمان

4 Sep 2018 13:35

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر کا کہنا تھا کہ صدراتی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کے حق میں ہونگے، کل گورنر کے عہدے کا حلف لونگا، گورنر ہاوس کے حوالے سے پارٹی کمیٹی فیصلہ کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ جو لوگ حلف لینے کو تیار نہیں تھے، آج الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عارف علوی واضح اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صدراتی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کے حق میں ہونگے، کل گورنر کے عہدے کا حلف لونگا، گورنر ہاوس کے حوالے سے پارٹی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا اقتدار میں مسلسل رہنا کسی کا حق نہیں، پی ٹی آئی کے عارف علوی واضح اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے، صدراتی انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کے حق میں ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 748001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748001/جو-لوگ-حلف-لینے-کو-تیار-نہیں-تھے-ا-ج-الیکشن-لڑ-رہے-ہیں-شاہ-فرمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org