جمہویت کا تسلسل چاہتے ہیں، اپنا لہجہ سخت کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، حمزہ شہباز
4 Sep 2018 17:16
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا، معزز اراکینِ اسمبلی کے دستخت کو شک کی نگاہ سے دیکھا گیا جو ان کی تذلیل ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کو عام اتنخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بنائے جانے والے کمیشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا، اس نوٹیفکیشن کی پروا نہیں لیکن معزز اراکینِ اسمبلی کے دستخت کو شک کی نگاہ سے دیکھا گیا جو ان کی تذلیل ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی کو یہاں یہ بتاتا چلوں کہ ہمارے 12 ووٹوں پر نقب ڈالا گیا جو ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں پورے ہوئے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وفاق میں اپوزیش لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے جبکہ پنجاب میں اب بھی یہ التوا کا شکار ہے جس کا کوئی سبب سامنے نہیں آسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا دیکھے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو واضح عددی اکثریت حاصل ہے اور اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے ایک قانونی راستہ بھی موجود تھا لیکن پرویز الٰہی صاحب نے اسے نہیں اپنایا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے اراکین نے جمہوری دور میں قید و بند کی صوبتیں برداشت کی ہیں، اور یہ ملک میں جمہویت کا تسلسل چاہتی ہے، تاہم اسے اپنا لحجہ سخت کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 748041