QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے ایک اور ایم این اے پر انتظامی معاملات میں مداخلت کا الزام

4 Sep 2018 18:07

راجن پور کے ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک اور صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ مال اور بارڈرملٹری پولیس میں تقررریوں و تبادلوں کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ وڑائچ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر تقرریاں و تبادلوں کے لئے دباؤ کا الزام عائد کیا ہے، اللہ دتہ وڑائچ نے کمشنر کو خط کے ذریعے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک، صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک اور سابق ایم پی اے کی جانب سے محکمہ مال اور بارڈر ملٹری پولیس میں تقرری و تبادلے کے لئے دبا ڈالا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ نے خط میں لکھا ہے کہ سردار نصراللہ دریشک نے یکم ستمبر کو صبح 10 بجے فون کیا تاہم میں اجلاس میں ہونے کی وجہ سے فون نہیں سن سکا، پھر مجھے ایس ایم ایس کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ اپنے کاموں سے فارغ ہوکر بات کریں، خط میں ڈپٹی کمشنر نے تبادلوں کے لئے تمام رابطوں اور ماتحت اسٹاف کے ساتھ ارکان اسمبلی کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کر رہا ہوں، لہذا ایم این اے اور صوبائی وزیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 748052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748052/تحریک-انصاف-کے-ایک-اور-ایم-این-اے-پر-انتظامی-معاملات-میں-مداخلت-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org