0
Tuesday 4 Sep 2018 18:07

تحریک انصاف کے ایک اور ایم این اے پر انتظامی معاملات میں مداخلت کا الزام

تحریک انصاف کے ایک اور ایم این اے پر انتظامی معاملات میں مداخلت کا الزام
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ وڑائچ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر تقرریاں و تبادلوں کے لئے دباؤ کا الزام عائد کیا ہے، اللہ دتہ وڑائچ نے کمشنر کو خط کے ذریعے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک، صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک اور سابق ایم پی اے کی جانب سے محکمہ مال اور بارڈر ملٹری پولیس میں تقرری و تبادلے کے لئے دبا ڈالا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ نے خط میں لکھا ہے کہ سردار نصراللہ دریشک نے یکم ستمبر کو صبح 10 بجے فون کیا تاہم میں اجلاس میں ہونے کی وجہ سے فون نہیں سن سکا، پھر مجھے ایس ایم ایس کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ اپنے کاموں سے فارغ ہوکر بات کریں، خط میں ڈپٹی کمشنر نے تبادلوں کے لئے تمام رابطوں اور ماتحت اسٹاف کے ساتھ ارکان اسمبلی کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کر رہا ہوں، لہذا ایم این اے اور صوبائی وزیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 748052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش