QR CodeQR Code

آل سعود نے بنی امیہ کی یاد تازہ کر دی

سعودی عرب میں مجالس عزا پر وحشیانہ حملے، الشرقیہ میں پولیس گردی

13 Sep 2018 12:59

سعودی عرب میں ماہ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی پلیس اور مسلح فورسز نے امام بارگاہوں اور مجالس عزائے امام حسین علیہ السلام کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس قسم کے اکثر واقعات مشرقی سعودیہ میں پیش آرہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے شیعہ مسلمان ہمیشہ ہی سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ یہاں کی مسلمان آبادی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منانے میں بھی آزاد نہیں ہے۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہیں پوری دنیا میں مسلمان امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کیلئے مجالس عزا اور عزداریوں کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔ سعودی عرب حکومت نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ملک میں موجود شیعہ مسلمانوں کی دینی آزادی کو محدود کرتے ہوئے ملک کے مشرقی علاقے الشرقیہ میں پولیس گردی شروع کر رکھی ہے۔
 
العھد نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی سپیشل فورسز نے منگل کے دن شیعہ نشین شہر قطیف میں مجالس عزا کی تیاری کے سلسلے میں لگائے خیموں اور امام بارگاہوں پر حملہ کر دیا۔ اسی طرح القدیح کے علاقے میں بھی امام بارگاہوں کو بند کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی فورسز نے ان علاقوں پر امام بارگاہوں اور عزاداری کے خیموں کے خلاف آپریشن کے دوران قیمتی اشیا چوری کرلیں اور بلڈوزر کے ذریعے ان تمام مراکز کو منہدم کر دیا گیا ہے۔






 
دوسری جانب اسی قسم کے گھناونے اقدامات قطیف اور الاحساء میں بھی انجام دیئے جا رہے ہیں۔ القدیح شہر میں حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں ہونے والے ظلم و ستم کی تصاویر فورسز کے ان وحشیانہ اقدامات کو بیان کر رہی ہیں۔ سعودی عرب کے ہمسایہ ملک بحرین میں بھی شیعہ مسلمانوں کی حالت زار اس سے مختلف نہیں ہے۔ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی بحرین کے شیعہ مسلمان بھی حکومتی ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔




سعودیہ کے عزاداری کے خلاف وحشیانہ اقدامات


خبر کا کوڈ: 749800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749800/سعودی-عرب-میں-مجالس-عزا-پر-وحشیانہ-حملے-الشرقیہ-پولیس-گردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org