QR CodeQR Code

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

14 Sep 2018 12:35

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہروں میں خوف پایا جاتا ہے، کچھ لوگ گھروں سے باہر بھی آگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔ خیال رہے کہ رواں سال 18 مئی کو خیبر پختونخوا زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اُٹھا تھا، ضلع سوات میں زلزلے کی شدت 5.3 تھی، لوگ خوف و ہراس میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور پشاور میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 749960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749960/پشاور-اور-گردونواح-میں-زلزلے-کے-شدید-جھٹکے-عوام-خوف-ہراس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org