QR CodeQR Code

افغانستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 67 شرپسند ہلاک

14 Sep 2018 20:55

ذرائع کے مطابق ملکی فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن کئے جن میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان فورسز کے ملک بھر میں آپریشن کے نتیجے میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملکی فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن کئے جن میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کے حکام کا بتانا ہےکہ آپریشن ننگرہار، غزنی، پکتیا، لوگر، قندھار، بدگیس، فریاب، بغلان، بلخ اور ہلمند میں کئے گئے جس میں فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس فورسز کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی ٹھکانے تباہ کردیئے جب کہ آپریشن کے دوران 28 شرپسند زخمی بھی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 750039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750039/افغانستان-میں-فورسز-کے-ا-پریشن-دوران-67-شرپسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org