QR CodeQR Code

پشاور میں سرد ہواؤں سے موسم خوشگوار

16 Sep 2018 11:42

شہر میں گذشتہ شب سے تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا، جبکہ علی الصبح بارش سے بیشتر نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے۔ بعض علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جسکے تحت ملک کے مختلف علاقے 3 روز تک طوفانی ہواؤں کی زد میں رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور ہواؤں کے باعث موسم تبدیل ہو گیا ہے۔ شہر میں گذشتہ شب سے تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا، جبکہ علی الصبح بارش سے بیشتر نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے۔ بعض علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو تیز آندھی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے تحت ملک کے مختلف علاقے تین روز تک طوفانی ہواؤں کی زد میں رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 750310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750310/پشاور-میں-سرد-ہواؤں-سے-موسم-خوشگوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org