QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

17 Sep 2018 08:34

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اپنے ہم منصب سمیت دیگر چینی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری، خطے میں امن و امان سمیت دیگر معاملات پر بات کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ اپنے ہم منصب سمیت دیگر چینی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری، خطے میں امن و امان سمیت دیگر معاملات پر بات کی جائے گی۔ واضح رہے تھے چینی وزیر خارجہ کی قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی تھیں۔
 


خبر کا کوڈ: 750534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750534/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-تین-روزہ-سرکاری-دورے-پر-چین-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org