QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوات موٹروے ٹنل کا افتتاح کر دیا

17 Sep 2018 19:43

افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی محمود خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مالاکنڈ ڈویژن سیاحتی حب ثابت ہوگا، جبکہ لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر ہونگے، اس منصوبے کا 50 کلومیٹر کام مکمل ہوچکا ہے، تاہم اکتوبر کے آخر تک عوام کی سہولت کیلئے کھول دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات موٹروے کے مین ٹنل کا افتتاح کرتے ہوئے اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ وزیراعلٰی کا کہنا ہے کہ منصوبہ بہت جلد مکمل ہو کر علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات موٹروے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور موٹروے میں زیر تعمیر ٹنل میں بلاسٹ کرکے کھول دیا۔ ایف ڈبلیو او حکام نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر جنرل آپریشنل کمانڈر میجر جنرل خالد سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی کے پی کے محمود خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مالاکنڈ ڈویژن سیاحتی حب ثابت ہوگا، جبکہ لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوں گے۔ محمود خان نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا 50 کلومیٹر کام مکمل ہوچکا ہے، تاہم اکتوبر کے آخر تک عوام کی سہولت کیلئے کھول دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 750664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750664/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-نے-سوات-موٹروے-ٹنل-کا-افتتاح-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org