QR CodeQR Code

پاراچنار، آج شب سے جلوس عزا کا سلسلہ شروع، سکیورٹی کے انتظامات مکمل

17 Sep 2018 20:34

پاراچنار کے داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج کے اہلکار تعینات کردیے گئے اور اندرونی شہر میں بھی پاک فوج کے جوان سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آج شب ساتویں محرم سے عزاداری شہدائے کربلا کے جلوسوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ جسکی سکیورٹی کیلئے پاک فوج نے سخت ترین انتظامات کیے۔ پاراچنار کے داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج کے اہلکار تعینات کردیے گئے اور اندرونی شہر میں بھی پاک فوج کے جوان سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم اور کمانگ آفیسر کرنل معسود، ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر اکبرافتحار حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ بریگیڈیئر اختر علیم اور دیگر عہدیداروں نے پاراچنار شہر میں سکیورٹی کا جائزہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 750685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750685/پاراچنار-آج-شب-سے-جلوس-عزا-کا-سلسلہ-شروع-سکیورٹی-کے-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org