0
Monday 17 Sep 2018 20:34

پاراچنار، آج شب سے جلوس عزا کا سلسلہ شروع، سکیورٹی کے انتظامات مکمل

پاراچنار، آج شب سے جلوس عزا کا سلسلہ شروع، سکیورٹی کے انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ آج شب ساتویں محرم سے عزاداری شہدائے کربلا کے جلوسوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ جسکی سکیورٹی کیلئے پاک فوج نے سخت ترین انتظامات کیے۔ پاراچنار کے داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج کے اہلکار تعینات کردیے گئے اور اندرونی شہر میں بھی پاک فوج کے جوان سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم اور کمانگ آفیسر کرنل معسود، ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر اکبرافتحار حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ بریگیڈیئر اختر علیم اور دیگر عہدیداروں نے پاراچنار شہر میں سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 750685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش