QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان

18 Sep 2018 20:35

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں بجٹ میں ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی سہولت سابقہ فاٹا کے علاوہ وفاق کے زیر انتظام دیگر علاقوں تک بھی پھیلائی جائیگی جسکا مقصد علاج معالجے کے سلسلے میں غریب عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق غریب خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں بجٹ میں ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی سہولت سابقہ فاٹا کے علاوہ وفاق کے زیر انتظام دیگر علاقوں تک بھی پھیلائی جائے گی جس کا مقصد علاج معالجے کے سلسلے میں غریب عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سکیم کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کی گذشتہ حکومت نے جنوری 2017ء میں خیبر پختونخوا میں کیا تھا جس میں ابتدائی طور پر 18 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا گیا، جبکہ امسال اس کے تحت مزید 6 لاکھ خاندانوں کو علاج کی سہولت دی گئی۔ اس سکیم کے تحت فی خاندان سرکاری و حکومت کی طرف سے متعین کردہ نجی ہسپتالوں سے ایک سال کے اندر 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا مفت علاج کرسکتا ہے۔ دوسری جانب قبائلی عوام نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدامنی کے باعث ان کی تجارت اور کاروبار کے دیگر ذرائع تباہ ہو کر رہ گئے اور قبائلی عوام کی اکثریت خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔


خبر کا کوڈ: 750913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/750913/وفاقی-حکومت-کا-صحت-انصاف-کارڈ-کی-سہولت-کو-قبائلی-علاقوں-تک-توسیع-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org