5
0
Tuesday 18 Sep 2018 20:35

وفاقی حکومت کا صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کا صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق غریب خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں بجٹ میں ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی سہولت سابقہ فاٹا کے علاوہ وفاق کے زیر انتظام دیگر علاقوں تک بھی پھیلائی جائے گی جس کا مقصد علاج معالجے کے سلسلے میں غریب عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سکیم کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کی گذشتہ حکومت نے جنوری 2017ء میں خیبر پختونخوا میں کیا تھا جس میں ابتدائی طور پر 18 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا گیا، جبکہ امسال اس کے تحت مزید 6 لاکھ خاندانوں کو علاج کی سہولت دی گئی۔ اس سکیم کے تحت فی خاندان سرکاری و حکومت کی طرف سے متعین کردہ نجی ہسپتالوں سے ایک سال کے اندر 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا مفت علاج کرسکتا ہے۔ دوسری جانب قبائلی عوام نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدامنی کے باعث ان کی تجارت اور کاروبار کے دیگر ذرائع تباہ ہو کر رہ گئے اور قبائلی عوام کی اکثریت خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
خبر کا کوڈ : 750913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد رؤف
Pakistan
shahi kam . kr rahi he . . . pti . gurmut . . allha . apki . madad frmae . . . . . lekin . garibun ka haq . garibun tak puhochna . chahiye . . . .
Jameel
Nigeria
Najy hospital KY name onwer jr dy
شیر علی
Pakistan
آپ لوگوں نے یہ بہت اچھا کیا کہ غریب لوگو کے لئے آپ نے اس کا مفت علاج کرنے کا علان کیا۔ میں خود بی بہت غریب ہوں، میری امی کو شوگر ہے، اس وجہ سے انجکشون انسولین کا پیسہ نہیں ہے۔ اس وجہ سے میں سرکار سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری غریبی کو دیکھا جائے۔
محمد اسحاق
Pakistan
ہم۔غریب
Maqsood Maqsood Ahmed Kan
Pakistan
Parojaict Achha Aqdam Hy Laikin Assal Ghareeb oib k Liy Hona chahiiy
ہماری پیشکش