QR CodeQR Code

افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے بیان پر تخفظات ہیں، جام کمال

19 Sep 2018 13:49

بلوچستان اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر ممالک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں۔ مہاجرین سے متعلق پہلے سے طے شدہ پالیسی کو آگے بڑھانیکی ضرورت ہے۔ انڈیا اور پاکستان کا کرکٹ کا میچ روایتی کھیل سے ہٹ کر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مہاجرین کی شہریت سے متعلق بیان پر کئی تحفظات ہیں۔ ملکی فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر فراریوں اور ان کے کمانڈروں کی جانب سے ہتھیار پیکنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق وزیرِاعظم کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر ممالک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں۔ مہاجرین کے متعلق موجود پہلے سے طے شدہ پالیسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انڈیا اور پاکستان کا کرکٹ کا میچ روایتی کھیل سے ہٹ کر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم پر پوری قوم کا اعتماد ہے۔ امید ہے کہ وہ بہترین کھیل کھیلے گے اور قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ پاکستانی ٹیم کو بہترین فیلڈنگ کرنا ہوگا اور پوری قوم کے معیار پر اترنا ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 751005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751005/افغان-مہاجرین-کو-شہریت-دینے-کے-بیان-پر-تخفظات-ہیں-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org