0
Wednesday 19 Sep 2018 13:49

افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے بیان پر تخفظات ہیں، جام کمال

افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے بیان پر تخفظات ہیں، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مہاجرین کی شہریت سے متعلق بیان پر کئی تحفظات ہیں۔ ملکی فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر فراریوں اور ان کے کمانڈروں کی جانب سے ہتھیار پیکنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق وزیرِاعظم کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر ممالک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں۔ مہاجرین کے متعلق موجود پہلے سے طے شدہ پالیسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انڈیا اور پاکستان کا کرکٹ کا میچ روایتی کھیل سے ہٹ کر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم پر پوری قوم کا اعتماد ہے۔ امید ہے کہ وہ بہترین کھیل کھیلے گے اور قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ پاکستانی ٹیم کو بہترین فیلڈنگ کرنا ہوگا اور پوری قوم کے معیار پر اترنا ہوگا۔

 
خبر کا کوڈ : 751005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش