QR CodeQR Code

امریکہ کی طرف سے "ڈو مور"، پاکستانی حکام کی طرف سے "گیو مور" کے مطالبات، بیچارے عوام قربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں

28 May 2011 15:43

اسلام ٹائمز:گورنر صوبہ خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ تنقید کرنے کے بجائے دہشت گردی سے تباہ حال صوبے اور فاٹا کی ایجنسیوں کی بحالی کے لئے آگے آئیں ورنہ انتہا پسندی میں مزید اضافہ ہو گا


پشاور:اسلام ٹائمز۔ گورنر صوبہ خیبرپختونخواہ بیرسٹر مسعود کوثر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ تنقید کرنے کی بجائے دہشت گردی سے تباہ حال صوبے اور فاٹا کی ایجنسیوں کی بحالی کے لئے آگے آئیں، ورنہ انتہا پسندی میں مزید اضافہ ہو گا۔ پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا مسعود کوثر نے کہا کہ پورا ملک بالخصوص خیبرپختونخواہ دہشت گردی کے باعث معاشی و معاشرتی مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں دہشت گردی سے بہت سبق ملے ہیں اور انہی اسباق کو مدنظر رکھ کر آئندہ پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔
ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ڈو مور جب کہ پاکستانی حکام کی طرف سے گیو مور کے مطالبات میں بیچارے عوام قربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردی کے خلاف ملنے والی بیرونی امداد سے عوام کی بجائے حکام اپنی جیبیں بھر کر عیاشیوں میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 75140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75140/امریکہ-کی-طرف-سے-ڈو-مور-پاکستانی-حکام-گیو-کے-مطالبات-بیچارے-عوام-قربانی-کا-بکرا-بنے-ہوئے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org