0
Saturday 28 May 2011 15:43

امریکہ کی طرف سے "ڈو مور"، پاکستانی حکام کی طرف سے "گیو مور" کے مطالبات، بیچارے عوام قربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں

امریکہ کی طرف سے "ڈو مور"، پاکستانی حکام کی طرف سے "گیو مور" کے مطالبات، بیچارے عوام قربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں
پشاور:اسلام ٹائمز۔ گورنر صوبہ خیبرپختونخواہ بیرسٹر مسعود کوثر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ تنقید کرنے کی بجائے دہشت گردی سے تباہ حال صوبے اور فاٹا کی ایجنسیوں کی بحالی کے لئے آگے آئیں، ورنہ انتہا پسندی میں مزید اضافہ ہو گا۔ پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا مسعود کوثر نے کہا کہ پورا ملک بالخصوص خیبرپختونخواہ دہشت گردی کے باعث معاشی و معاشرتی مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں دہشت گردی سے بہت سبق ملے ہیں اور انہی اسباق کو مدنظر رکھ کر آئندہ پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔
ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ڈو مور جب کہ پاکستانی حکام کی طرف سے گیو مور کے مطالبات میں بیچارے عوام قربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردی کے خلاف ملنے والی بیرونی امداد سے عوام کی بجائے حکام اپنی جیبیں بھر کر عیاشیوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 75140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش