QR CodeQR Code

پشاور،تینوں بڑے تدریسی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج بارہواں دن ہے، او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے

28 May 2011 16:11

اسلام ٹائمز:پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مسیحاؤں کی مسلسل ہڑتال، پنجاب کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور میں ڈھائی ہزار ڈاکٹرون نے اپنے استعفے پی ڈی اے کو جمع کرا دیئے ہیں۔ بیچارے مریض تڑپ تڑپ کر جان دینے لگے، جبکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صبح سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال پر رہنے والے ڈاکٹرز شام کو پرائیوٹ کلینکس میں کمائی میں مصروف ہیں


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مسیحاؤں کی مسلسل ہڑتال جاری ہے۔ سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ اس دوران او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے۔ او پی ڈیز بند ہونے کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور کے تینوں بڑے تدریسی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے مطالبات کے حق میں ہڑتال کا آج بارہواں دن ہے۔ اس دوران او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے۔ پشاور میں ڈاکٹروں نے مطالبات کے حق میں صدر روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ ہڑتال کی وجہ سے بیچارے بیچارے مریض تڑپ تڑپ کر جان دینے لگے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں صبح ہڑتال پر رہنے والے ڈاکٹرز شام کو پرائیوٹ کلینکس میں کمائی میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 75141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75141/پشاور-تینوں-بڑے-تدریسی-ہسپتالوں-میں-ڈاکٹروں-کی-ہڑتال-کا-آج-بارہواں-دن-ہے-او-پی-ڈیز-اور-جنرل-تھیٹرز-کام-مکمل-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org