0
Saturday 28 May 2011 16:11

پشاور،تینوں بڑے تدریسی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج بارہواں دن ہے، او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے

پشاور،تینوں بڑے تدریسی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج بارہواں دن ہے، او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مسیحاؤں کی مسلسل ہڑتال جاری ہے۔ سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ اس دوران او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے۔ او پی ڈیز بند ہونے کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور کے تینوں بڑے تدریسی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے مطالبات کے حق میں ہڑتال کا آج بارہواں دن ہے۔ اس دوران او پی ڈیز اور جنرل تھیٹرز میں کام مکمل بند ہے۔ پشاور میں ڈاکٹروں نے مطالبات کے حق میں صدر روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ ہڑتال کی وجہ سے بیچارے بیچارے مریض تڑپ تڑپ کر جان دینے لگے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں صبح ہڑتال پر رہنے والے ڈاکٹرز شام کو پرائیوٹ کلینکس میں کمائی میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 75141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش