QR CodeQR Code

پشاور، صحافی پر پولیس تشدد، کے ایچ یو جے کی شدید مذمت

23 Sep 2018 19:48

خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدرسیف الاسلام سیفی نے آئی جی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کروائیں اور ایس ایچ او کو معطل کرکے تشدد میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدرسیف الاسلام سیفی نے صحافی آفتاب احمد پر شیرگڑھ پولیس کے تشدد اور اسے دھمکیاں دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد دفتر کے ڈرائیور کے بھائی کو پولیس کے حبس بیجا سے چھڑانے شیر گڑھ تھانے گئے، جہاں پولیس نے اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے رپورٹر کو ہراساں کیا اور اس پر تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ انہوں نے آئی جی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کروائیں اور ایس ایچ او کو معطل کرکے تشدد میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کریں۔


خبر کا کوڈ: 751699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751699/پشاور-صحافی-پر-پولیس-تشدد-کے-ایچ-یو-جے-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org