0
Sunday 23 Sep 2018 19:48

پشاور، صحافی پر پولیس تشدد، کے ایچ یو جے کی شدید مذمت

پشاور، صحافی پر پولیس تشدد، کے ایچ یو جے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدرسیف الاسلام سیفی نے صحافی آفتاب احمد پر شیرگڑھ پولیس کے تشدد اور اسے دھمکیاں دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آفتاب احمد دفتر کے ڈرائیور کے بھائی کو پولیس کے حبس بیجا سے چھڑانے شیر گڑھ تھانے گئے، جہاں پولیس نے اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے رپورٹر کو ہراساں کیا اور اس پر تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ انہوں نے آئی جی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کروائیں اور ایس ایچ او کو معطل کرکے تشدد میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کریں۔
خبر کا کوڈ : 751699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش